😉داماد جی لوہار کیسے بنا😋

 

داماد جی لوہار کیسے بنا


✍پرانے وقتوں کی بات ہے😋

ایک نوجوان کی شادی ایک دور افتادہ گاؤں میں ہو گئی۔ بیچارے کو کسی ہنر یا کام کی خبر نہیں تھی، ہاں البتہ اس کے گھر کے سامنے ایک لوہار کی دکان ضرور تھی جہاں وہ اکثر جا کر بیٹھ جاتا۔ کئی بار دل میں سوچتا، "یہ بھلا کون سا مشکل کام ہے؟ تھوڑی سی محنت سے میں بھی یہ سب کر سکتا ہوں۔"


شادی کے بعد جب وہ سسرال گیا تو وہاں کے لوگ ایک کلہاڑا بنوانے کا ارادہ کر رہے تھے۔ داماد کو جیسے ہی خبر ملی، فوراً سینہ تان کر اعلان کر دیا:

"کلہاڑا تو میں خود بنا لوں گا! اس کام کی مجھے اچھی خاصی سمجھ ہے۔"


سسرالی خوشی سے پھولے نہ سمائے کہ چلو داماد ہنر مند نکلا۔ اس کی خواہش پر خام لوہا منگوایا گیا اور آگ بھڑکا دی گئی۔


داماد نے بڑے جوش و خروش سے لوہا گرم کیا اور بار بار ہتھوڑا چلا کر کلہاڑا بنانے کی کوشش کی۔ مگر نتیجہ کچھ نہ نکلا۔ الٹا آدھا لوہا برباد ہو گیا۔ غصے اور شرمندگی کے مارے پسینے پسینے ہو گیا اور بولا:

"اصل میں ایک خاص تکنیکی خرابی آ گئی ہے، اس لیے فی الحال کلہاڑا تو نہیں بن سکتا، البتہ میں آپ کو ایک بڑا ٹوکہ بنا دیتا ہوں۔"


یوں کلہاڑا ٹوکے تک، ٹوکہ چھری تک اور چھری چاقو تک آ پہنچی۔ آخر کار جب کچھ نہ بن پایا تو داماد صاحب نے ہتھیار ڈال دیے۔ پسینہ پونچھتے ہوئے گہری سانس لی اور کہا:

"بھائیو! آپ کے لوہے سے صرف شُررررر ہی بن سکتی ہے۔"


سسرالی حیران ہو کر بولے:

"یہ شُررررر کیا بلا ہے؟"


داماد مسکرایا اور بولا:

"ابھی سمجھاتا ہوں بلکہ دکھاتا ہوں۔"


اس نے دوبارہ لوہا آگ پر رکھا اور اچھی طرح تپنے کے بعد اس پر پانی انڈیل دیا۔ فوراً ایک لمبی سی آواز گونجی:

"شُرررررررر!"


سسرالی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے اور داماد فاتحانہ انداز میں ہنس کر بولا:

"لو جی، اپنا کام مکمل ہوا۔ اب اجازت دیں، گاؤں میں بھی کئی کام میرا انتظار کر رہے ہیں۔"

😅😅😅

#منقول 

_______________________________

ایسی ہی مزاحیہ/طنزیہ/اصلاحی کہانیاں پڑھنے کے لیے میری پروفائل فالو کر لیں۔ 

میرے قسط وار ناول پڑھنے کے لیے بلوگر کا فولو وِزٹ کریں۔

Popular posts from this blog

ہمارے کورسز

App