میاں بیوی
میرا دل چاہتا ہے کہ دسمبر کی سرد یخ ٹھنڈی رات ہو اور میری آنکھ کھلے تو تم میرے قریب پہلو میں لیٹی ہوئی ہو اور میں تمہیں اپنی بانہوں کے حصار میں لے کر اپنے ہونٹ تمہاری پیشانی پر رکھ کر عقیدت سے تمہیں بوسہ دوں اور تمہارے ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیکر اپنے گرم ہاتھوں کی تپش تم تک پہنچاتے ہوئے تمہیں کہوں کہ اٹھو تہجد کا وقت ہو چکا ہے اور تم آنکھیـّــں کھول کر مجھے اور پھر گھڑیال کی طرف دیکھ کر کہو کہ ابھی وقت پڑا ہے اور مجھے دیکھتے ہوئے کہو کہ دیکھو جب اللہ راضی ہوجاتا ہے ناں تو ناممکن بھی ممکن کر دیتا ہے جہاں پر ہماری سوچیں کام کرنا بند کرتی ہیں وہیں سے رب ہماری بہتری کے لیے کچھ نہ کچھ پلان کرتا ہے تم میرے سینے پر اپنا ہاتھ رکھ کر محبت کے ساتھ مجھ سے گفتگو کرو، اور میں تمہیں ایسے دیکھ کر تم سے لاڈ کروں گا اور اپنی محبت نچھاور کروں گا اور ساتھ میں تمہیں بچوں کی طرح سمجھاتے ہوئے کہوں گا کہ باقی باتیں بعد میں اٹھو ناں نماز پڑھتے ہیں نہیں تو اللہ جی ناراض ہوجائیں گے اور پھر تم ہنس کر اٹھو گی اور وضو کرکے میرے سامنے آ جاؤ گی اور میں تمہارے چہرے سے گرتے ہوئے پانی کے قطرے تمہار...